شیخ رشید کا پاک بحریہ ڈاک یارڈ کا دورہ۔۔

Oct 03, 2021 | 14:34:PM
  کمانڈر پاکستان فلیٹ ایڈمرل، ڈاک یارڈ ، وزیر داخلہ،استقبال 
کیپشن: فوٹو(فائل) شیخ رشید احمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے پاک بحریہ ڈاک یارڈ کا دورہ کیا اور آبدوز حمزہ کا معائنہ کیا، وزیر داخلہ کو پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔

  کمانڈر پاکستان فلیٹ ایڈمرل نوید اشرف نے ڈاک یارڈ پہنچنے پر وزیر داخلہ کااستقبال کیا۔ وزیر داخلہ کو پاک بحریہ کی آپریشنل طاقت اور نیول آپریشن کے مختلف پہلوؤں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کوآبدوز حمزہ کا تفصیلی دورہ کروایا گیا۔ شیخ رشید احمد نے سب میرین کے مختلف حصے دیکھے، نیول افسروں سے آپریشنز سے متعلق تفصیلات لیں۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں پر انتہائی اعتماد کا اظہار کیا اور کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ جنگ ہو یاامن دونوں صورتوں میں پاک بحریہ کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ملک  میں امن وامان قائم رکھنے میں  پاک بحریہ  نے ہمیشہ اہم رول ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیںعبدالقدوس بزنجو وزیراعلیٰ بننے کے خواہشمند۔  مولانا عبدالواسع سے ملاقات