پیپلز پارٹی کا 17 اکتوبر کو شہر قائد میں بڑا سیاسی شو کرنے کا اعلان۔۔اجازت کیلئے درخواست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پیپلز پارٹی نے 17 اکتوبر کو کراچی میں بڑا سیاسی شو کرنے کا اعلان کر دیا ، جلسے سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری و دیگر مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔
جلسہ مزار قائدؒ کے قریب باغ جناح میں منعقد کیاجائے گا، جلسہ 18 اکتوبر کے شہداء کی یاد میں کیا جا رہا ہے، پیپلزپارٹی نے ڈی سی ایسٹ کو اجازت نامے کی درخواست دے دی ہے، درخواست پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سید وقارمہدی نے جمع کروائی۔درخواست میں لائوڈ سییکرز کے استعمال کی اجازت بھی طلب کی گئی ہے، جلسے میں شرکت کرنے والے کارکنوں کو کورونا ایس پیز پرعمل کرنے کی سخت تاکید کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عبدالقدوس بزنجو وزیراعلیٰ بننے کے خواہشمند۔ مولانا عبدالواسع سے ملاقات