سر عمر شریف! آپ کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا: شہزاد رائے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)شہزاد رائے نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لیجنڈ اداکار عمر شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بارے میں لکھا کہ ’اگر آپ ان کی صحبت میں ہوتے تو وہ کبھی آپ کو اداس یا مایوس نہیں ہونے دیتے۔ ‘
تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے کامیڈی کنگ عُمر شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر شریف کا دنیا کو دیکھنے کا نظریہ بہت منفرد تھا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’وہ جس طرح سے دنیا کو دیکھتے تھے وہ نظریہ ہم میں سے بیشتر سے مختلف تھا اور اس بات کا اندازہ ان کی پرفارمنس سے کیا جا سکتا تھا۔‘
گلوکار نے مزید لکھا کہ ’سر عمر شریف! آپ کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔‘
If you were in his company he would never let you get sad or down. The way he used to see the world was very different from most of us and that could be witnessed in his performances. You will be missed Sir #umarsharif
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) October 2, 2021
خیال رہے کہ عمر شریف نے اپنے کیریئر کا آغاز 1974میں 14سال کی عمر میں اسٹیج اداکاری سے کیا تھا اور 1980 میں پہلی مرتبہ آڈیو کیسٹ پر اپنے ڈرامے ریلیز کیے تھے۔
عمر شریف ٹی وی، اسٹیج اداکار، فلم ڈائریکٹر کے طور پر جانے جاتے ہیں، انہوں نے اسٹیج و تھیٹر ناصرف ملک میں بلکہ سرحد پار بھی بہت مقبولیت حاصل کی۔
انہوں نے تقریباً 5 دہائیوں تک شوبز میں کام کیا ہے اور درجنوں، ڈراموں، اسٹیج تھیٹرز اور لائیو پروگرامز میں پرفارم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمر شریف کی صحت بالکل ٹھیک تھی، ہارٹ اٹیک جان لیوا ثابت ہوا: ڈاکٹر طارق