دہشتگردوں سے وطن دشمن سمجھ کر نمٹنے کی ضرورت ہے: آصف زرداری

Oct 03, 2021 | 15:47:PM

 (24مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے  کہا ہے کہ دہشت گردوں کا علاج صرف نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل کرنا ہے۔
جاری کیئے گئے ایک بیان کے ذریعے سابق صدر کا کہنا ہے کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کا علاج دہشت گردی کی نرسریوں کو گرانا ہے۔

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے وطن دشمن سمجھ کر نمٹنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ تازہ واقعے میں شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 5 جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق اسپن وام کے علاقے میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا،اس حملے میں ایف سی کے 4 جوان اور لیوی کے 1 سب انسپکٹر شہید ہوئے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:    پاکستان نے آج ایک لیجنڈ کو کھویا ہے،زرنش خان

مزیدخبریں