وزیر اعظم عمران خان کل کامیاب پاکستان پروگرام کا افتتاح کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کامیاب پاکستان پروگرام کے افتتاح کی تیاری مکمل ہو گئی ، وزیر اعظم عمران خان کل 4 اکتوبر کو پروگرام کا افتتاح کریں گے ۔
وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ 1400 ارب کے قرضے 37 لاکھ گھرانوں کو دیئے جائیں گے، کامیاب پاکستان پروگرام غربت کے خاتمے میں کردار ادا کرے گا، یہ یقیناً پاکستان میں اپنی طرز کا پہلا پروگرام ہے جو معاشرے کے محروم طبقات کی زندگیاں بدلے گا، پروگرام بینکوں اور کم آمدن والے طبقات کو آپس میں جوڑے گا۔ یہ غریب کیلئے ریاست کے احساس ذمہ داری کی عملی تعبیر ہے اس پروگرام کے 5 جزو ہیں جس میں کسانوں کو بلا سود قرض ، شہریوں کو کاروبار کیلئے 5لاکھ تک بلا سود قرض ، اپنا گھر بنانے کیلئے فنانسنگ کی سہولت ، سکالر شپ اسکیم اور صحت انصاف کارڈ شامل ہیں۔ عمران خان کے مشن کے مطابق ملک کو مسائل کی دلدل سے باہر نکالیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید کا پاک بحریہ ڈاک یارڈ کا دورہ۔۔