بارشوں سے ڈیم بھر گئے۔۔۔ مقامی آبادی کو فائدہ ہو گا: جام کمال

Oct 03, 2021 | 16:14:PM

 (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں سے گوادر میں ڈیم بھرنے سے مقامی آبادی کو فائدہ ہو گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں جام کمال خان نے یہ بات کہی ہے کہ پاکستان میں ہونے والی حالیہ بارشوں سے گوادر میں موجود ڈیموں کو فائدہ پہنچا ہے۔

 جام کمال خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک دن ساحلی علاقوں میں پانی کا اچھا ذخیرہ ہو گا،انہوں  نے اپنے ٹویٹ میں ساور ڈیم گوادر اور شادی کور ڈیم پسنی کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:    نجی ائیر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

مزیدخبریں