سمجھوتا ایکسپریس کو شیخ رشید کے نام سے منسو ب کر دینا چا ہیے۔۔مرتضیٰ وہاب کا طنز

Oct 03, 2021 | 17:04:PM
شیخ رشید،پر،مرتضیٰ وہاب کا طنز
کیپشن: مزتضیٰ وہاب،شیخ رشید،فائل فو ٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک) مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس کا نام تبدیل کرکے شیخ رشید ایکسپریس رکھ دینا چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ناظم آباد میں ذیشان حیدر پارک کا افتتاح کر نے کے  موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دودھ اور شہد کی نہریں بہانے کا وعدہ نہیں کرتا۔شہر کی سڑکیں ٹھیک کرنے اور کچرا اٹھانے کے لیے بجٹ مختص ہے، جلد بہتری نظر آئے گی، ماضی میں ضلع وسطی کو نظر انداز کیا گیا۔ کے ایم سی کی ترجیح شہر کی صفائی اور پارکوں کی تعمیرِ نو ہے،  ان کا مزید کہنا تھا کہ سڑکوں کی مرمت کے لیے بھی بجٹ مختص کیا گیا ہے، کچھ عرصے میں بہتری نظر آئے گی۔ حکومت سندھ سے 13 برسوں کی کارکردگی کا حساب مانگا جاتا ہے لیکن یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ غیر قانونی تعمیرات سمیت شہر کی تباہی میں کس کس نے حصہ ڈالا۔

یہ بھی پڑھیں:بارشوں سے ڈیم بھر گئے۔۔۔ مقامی آبادی کو فائدہ ہو گا: جام کمال