بلوچستان میں کورونا میں کمی۔۔مثبت کیسز 3 اضلاع سے رپورٹ ہوئے

Oct 03, 2021 | 17:12:PM
بلوچستان،کورونا،میں،کمی
کیپشن: کورونا وائرس،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)بلوچستان میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں کمی، مثبت کیسز 3 اضلاع سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کورونا  کے ٹیسٹ 34 میں سے صرف 5 اضلاع میں کیئے گئے، 29 اضلاع میں کورونا کا کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا۔گزشتہ روز صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 5 اعشاریہ 1 فیصد رہی، 2 روز قبل یہ شرح 7 اعشاریہ 2 فیصد تھی۔کوئٹہ میں بھی اس موذی مرض کے پھیلاؤ کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 2 روز قبل کوئٹہ میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 6 اعشاریہ 1 فیصد تھی۔

یہ بھی پڑھیں:2021 کا ’میڈیسن‘ نوبل انعام کورونا ویکسین بنانے والوں کو ملنے کا امکان