کامیاب پاکستان پروگرام ۔۔ 14سو ارب کے قرضے 37لاکھ گھرانوں کو دیئے جائیں گے۔۔شوکت ترین

Oct 03, 2021 | 17:58:PM
شوکت ترین،کامیاب جوان،پروگرام
کیپشن: شو کت ترین،فائل فو ٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ کامیاب پاکستان پروگرام میں چودہ سو ارب روپے کے قرضے 37لاکھ گھرانوں کو دیے جائیں گے۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے بتایا کہ کامیاب پاکستان پروگرام کے افتتاح کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے، اس پروگرام کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان کل کریں گے۔اس پروگرام میں 37 لاکھ گھرانوں کو 1400 ارب کے قرضے دیے جائیں گے، یہ پروگرام ملک میں غربت کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرے گا، یہ غریب اور کمزور طبقات کے حوالے سے ریاست کے احساس ذمہ داری کی عملی تعبیر ہے۔
شوکت ترین نے کہا کہ یقیناً پاکستان میں اپنی طرز کا یہ پہلا پروگرام ہے، جسے معاشرے کے محروم طبقات کی زندگیاں بدلنے اور انہیں مالی لحاظ سے بااختیار بنانے کے لئے تشکیل دیا گیا ہے، کامیاب کسان کے ذریعے کسانوں کو بلا سود قرضے دئیے جائیں گے، کامیاب کاروبار پروگرام کے تحت کاروبار کے لئے 5 لاکھ روپے تک بلا سود قرضے دئیے جائیں گے۔ سستا گھر سکیم کے تحت اپنا گھر بنانے کے لئے آسان اقساط پر فنانسنگ کی سہولت حکومت پاکستان کے کامیابی سے جاری skilled based اسکالر شپ سکیم اور صحت انصاف کارڈ کو کامیاب پاکستان پروگرام کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سمجھوتا ایکسپریس کو شیخ رشید کے نام سے منسو ب کر دینا چا ہیے۔۔مرتضیٰ وہاب کا طنز