امید ہے پنڈورا لیکس سے بھی پاناما کی طرح کرپشن کی حوصلہ شکنی ہوگی۔فواد چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے کہا کہ پانامہ پیپرز نے دنیا کے بڑے کرپٹ لوگوں کے بیرون ملک چھپائے اثاثوں کو بے نقاب کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے بیان میں کہاکہ اب کہا جارہا ہے کہ آئی سی آئی جے کی ایک اور تحقیق سامنے آرہی ہے،عمران خان نے امیر ملکوں پر زور دیا ہے کہ غریب ملکوں سے چرایا گیا پیسہ امیر ملکوں میں چھپانے کی حوصلہ شکنی ہونی چاہئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ پانامہ کی طرح پنڈورا لیکس میں غریب ممالک کا پیسہ بیرون ملک منتقل کرنے کی تفصیلات آتی ہیں،تو اس سے وزیر اعظم عمران خان کے موقف کو مزید تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ یہ تحقیقات بھی پانامہ تحقیقات کی طرح شفافیت کے نئے راستے کھولے گی اور کرپشن کی حوصلہ شکنی کا ایک اور موجب بنیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:پاناماسے بھی بڑا ایک اور عالمی سکینڈل ۔۔۔چند گھنٹوں میں کھلبلی مچنے کو تیار