تیسری بیوی کو ہسپتال میں شوہر کی عیادت کیلئے جانا مہنگاپڑ گیا

Oct 03, 2021 | 18:41:PM
تیسری بیوی، شوہر کی عیادت، ہسپتال جانا مہنگا پڑ گیا
کیپشن: نئی نویلی دلہن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تیسری بیوی کو شوہر کی عیادت کےلئے ہسپتال جانا مہنگا پڑگیا، شوہر نے وہیں پراسے طلاق دے دی۔
تفصیلات کے مطابق اس شخص نے نکاح کے وقت شرط عائد کی تھی کہ شادی کو خفیہ رکھاجائے گا اور بیوی بھی کسی سے ذکر نہیں کرے گی، شوہر موصوف کی یہ شرط لڑکی کے اہلخانہ نے قبول کرلی تھی۔ 
نکاح خواں کا کہنا تھا کہ یہ شرط تھی کہ خاتون اس شادی کا ذکر کسی رشتہ دار سے بھی نہیں کریں گی اور یہ شرط عائد کرنے کی وجہ پہلے سے شادی شدہ ہونا تھا۔شادی کے کچھ وقت بعد شوہر بیمار ہوگیا اور اسے ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں تیسری بیوی نے عیادت کےلئے ہسپتال کا دورہ کیا لیکن یہ اقدام اسے بہت مہنگا پڑگیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمر شریف کی میت کل پاکستان روانہ کئے جانے کا امکان
تیسری بیوی کے ہسپتال پہنچنے پرشوہر کی پہلی دو بیویوں کو تیسری شادی کا علم ہوگیا جس کے باعث شوہر نے تیسری بیوی بغیر کچھ سنے اور پوچھے ہسپتال میں ہی طلاق دےدی۔شہری نے موقف یہ اختیار کیا کہ نکاح کے وقت شادی کو صیغہ راز میں رکھنے کی شرط رکھی تھی جسے توڑ دیا گیا، طلاق کی ذمہ دارتیسری بیوی خود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مفتی تقی عثمانی نے عمر شریف کا نماز جنازہ پڑھانے کی درخواست قبول کر لی