وزیراعظم عمران خان کی کوئی آف شور کمپنی نہیں۔۔شہباز گل

Oct 03, 2021 | 18:58:PM

 (24نیوز )وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کوئی آف شور کمپنی نہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں تقریب سے خطاب میں شہباز گل کا کہنا تھاکہ عمران خان نہ ایسے کام کرتے ہیں اور نہ ایسے کام کرنے والوں کو چھوڑتے ہیں، کوئی وزیر یا پی ٹی آئی والا ایسا کام کرے گا تو وہ جوابدہ ہے۔ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان کی کوئی آف شور کمپنی نہیں، بیرون ملک کمپنی رجسٹر کرانے والے کا تعلق عمران خان سے جوڑنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، زمان پارک میں دو گھروں کا ایک جیسا ایڈریس ہے۔ 

یا د رہے کہ  پنڈوراپیپرزایک کروڑ 19لاکھ خفیہ دستاویزات پر مشتمل ہے۔ اعداد و شمار کے حساب سے پنڈورا پیپرز، پانامہ پیپرز سے بھی بڑے ہیں۔ مشہور شخصیات کے مالی امور کی تحقیقات کیلئے 600 رپورٹرز نے2برس تک حصہ ڈالا۔ تحقیقات میں 117 ممالک کے150میڈیا ادارے بھی شریک رہے۔ ان تحقیقا ت میں پاکستان کے سینئر صحافی عمر چیمہ،فخر درانی نے بھی  حصہ لیا ۔

یہ بھی پڑھیں:سرحد پر چینی فوجیوں کی موجودگی میں بڑا اضافہ ۔۔بھارتی آرمی چیف نے بھی جوابی وار کر دیا

مزیدخبریں