(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی کامیڈین عمر شریف علاج کیلئے امریکہ جاتے ہوئے جرمنی میں انتقال کرگئے ہیں، ان کے انتقال کے بعد امریکہ میں موجود معالج اور پاکستانی اداکارہ ریما خان کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب کا تفصیلی بیان سامنے آگیا ہے ۔
اپنے بیان میں طارق شہاب کا کہنا تھاکہ عمر شریف کو کئی بیماریاں تھیں، کئی علاج ہوئے اور کئی بیماریوں کا علاج بھی جاری تھا۔ عمر شریف کی کڈنی کام نہیں کر رہی تھی، شوگر کا مرض بھی تھا، اداکار کی پہلے بھی بائی پاس سرجری ہوچکی تھی، ماہر امراض قلب ڈاکٹر طارق شہاب کے مطابق اس کے باوجود کراچی اور جرمن ڈاکٹرز نے عمر شریف کو بچانے کیلئے سر توڑ کوششیں اور محنت کی۔
یہ بھی پڑھیں: مفتی تقی عثمانی نے عمر شریف کا نماز جنازہ پڑھانے کی درخواست قبول کر لی
ان کے مطابق اس سلسلے میں ان کی جرمنی کے نیورمبرگ ساوتھ ہسپتال کی انتظامیہ سے بھی بات ہو گئی تھی۔ ہفتے کو عمر شریف کا ڈائیلائسز بھی بہترین انداز سے ہو گیا تھا مگر اس کے بعد ان کے دل نے بتدریج کام کرنا چھوڑ دیا اور پھر دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: تیسری بیوی کو ہسپتال میں شوہر کی عیادت کیلئے جانا مہنگاپڑ گیا