شمالی وزیرستان میں فورسز پر حملہ،پیپلزپارٹی رہنماؤں کی مذمت

Oct 03, 2021 | 19:25:PM
پیپلزپارٹی ،مذمت
کیپشن: شیری رحمان،نیر بخاری،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے شمالی وزیرستان  میں سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے شمالی  وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں دہشتگردی کے آئے دن واقعات پر شدید تشویش ہے۔ انہوں نے شہداءکے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کے بعد حکومت کو واضح حکمت عملی اپنانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی غیر واضح پالیسی کی وجہ سے امن امان کے خطرات بڑھ رہے ہیں، حکومت قوم اور پارلیمان کو اعتماد میں لے اور سخت ایکشن لے، نیشنل ایکشن پلان پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔جبکہ  سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہا کہ وطن دشمنوں کے سہولت کاروں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے تمام ریاستی سرکاری وسائل کا استعمال لازم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردانہ ذہنیت نرسریوں کا خاتمہ نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عملدرآمد میں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی امن و امان کی سنگین صورت حال پر عدم توجہی سے دہشتگرد آزاد ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:تیسری بیوی کو ہسپتال میں شوہر کی عیادت کیلئے جانا مہنگاپڑ گیا