پنجاب بار کونسل کے وفد کی چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات۔وکلا کیلئے کئے گئے اقدامات کو سراہا

Oct 03, 2021 | 19:38:PM

 (24نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر برائے ہاﺅسنگ طارق بشیر چیمہ سے حاجی محمد افضل دھرالہ چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل، فرحان شہزاد وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل اور میاں عبدالرحمن غفوریا ایڈووکیٹ نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
 چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ وکلاءبرادری انصاف کی فراہمی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے جس کیلئے ہم نے ہمیشہ ان کو سپورٹ کیا ہے، وکلا ہمارے معاشرے کا اہم جزوہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار ہمارے دور میں تحصیل سطح تک بار ایسوی ایشنز کو اہمیت دی گئی اور وکلاءکی فلاح و بہبود کیلئے فنڈز مختص کیے گئے، تمام وکلاءکیلئے تاریخی اعلانات بھی کئے گئے جن میں وکلاءکیلئے فری میڈیکل کی سہولت، بائی پاس اور دل کا علاج بھی فری کرنے کا انتظام کیا گیا، وکلا برادری کیلئے ہاﺅسنگ سوسائٹی جیسے منصوبے بھی شروع کیے گئے۔
 حاجی افضل دھرالہ اور فرحان شہزاد نے کہا کہ پنجاب بار کونسل کی پہلی عمارت بھی چودھری پرویزالٰہی کے دور میں ہی بنائی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بار ایسوسی ایشنز نے نامور وکلا پیدا کئے ہیں، چودھری پرویزالٰہی کی وکلا کیلئے خدمات اور ان کیلئے الگ منصوبے ایسے اقدامات ہیں جن کی وجہ سے وکلابرادری ہمیشہ آپ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی رہے گی۔
 یہ بھی پڑھیں۔شادی سے متعلق سوال پر سلمان خان نے مداحوں پر بجلیاں گرا دیں

مزیدخبریں