پاک بحریہ اور راٖئل سعودی نیول فورسز کی بحری مشقیں

Oct 03, 2021 | 19:42:PM
پاکستان ،سعودی عرب،مشقیں
کیپشن: پاکستان سعودی عرب بحری مشقیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے مابین اہم بحری مشق نسیم البحر 13 کاکراچی میں آغاز ہو گیا۔

 حالیہ بحری مشق پاکستان اور سعودی عرب کی بحری افواج کے مابین ہونے والی مشقوں نسیم البحر کے سلسلے کی تیرھویں کڑی ہے ۔مشق نسیم البحر کا مقصد پاکستان اور سعودی بحری افواج کے مابین مضبوط دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔ مشق میں روائتی اور غیر روائتی خطرات کے خلاف مشترکہ میری ٹائم آپریشنز کا انعقاد شامل ہے جس سے دونوں بحری افواج کی مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔قبل ازیں رائل سعودی نیول فورسز کے بحری جہازوں کی کراچی بندرگاہ آمد پر ہاک بحریہ کے سینیئر افسران نے بحری بیڑے کا استقبال کیا۔

 مشق میں دونوں ممالک کی بحری افواج کے جنگی جہازوں کے علاوہ فضائی یونٹس بشمول دونوں افواج کے جہازوں پر موجود ہیلی کاپٹرز اور رائل سعودی ائیر فورس کے جہاز بھی شریک ہوں گے۔مشق کے پہلے روز مختلف بحری آپریشنز میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے متعدد ہاربر سرگرمیاں منعقد کی گئیں. علاوہ ازیں ہاربر فیز میں مشق کے سی فیز کے حوالے سے منصوبہ بندی بھی کی گئی۔ مشق کے پہلے مرحلے میں دونوں ممالک کے بحری جہازوں اور ساحلی تنصیبات میں تربیتی سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا گیا جن کا مشاہدہ اور تجزیہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے متعلقہ فورس کمانڈرز نے کیا۔

یہ بھی پڑھیں:نامور بھارتی اداکار کے والدانتقال کرگئے