بیوروکریسی کو ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت قرار دیتے ہیں۔۔چیئرمین نیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے۔نیب احتساب سب کیلئے، کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے۔
تفصیلات کے مًطابق چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ نیب نے179 میگا کرپشن مقدمات میں سے93 بدعنوانی کے ریفرنس احتساب عدالتوں میں دائر کئے جبکہ 66 ریفرنسز کو قانون کے مطابق نمٹا دیا گیا۔ اس وقت 179 میگا کرپش مقدمات میں سے دس انکوائریوں اور دس انسویسٹی گیشنز کے مراحل میں ہیں۔ اس وقت ملک کی معزز احتساب عدالتوں میں نیب کے 1278بدعنوانی کے ریفرنسز زیرسماعت ہیں جن کی کل مالیت تقریبا1305ارب روپے سے زائد ہے۔
چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کا مزید کہنا تھا کہ نیب بدعنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن کے تحت پاکستان کا فوکل ادارہ ہے۔ نیب نے اپنے قیام سے اب تک بالواسطہ اور بلاواسطہ 819ارب روپے برآمد کیے۔ نیب کی دیگر اینٹی کرپشن تنظیموں کے مقابلے میں مجموعی طور پر سزا کی شرح 66 فیصد ہے۔ بزنس کمیونٹی کے ملک کی ترقی میں اہم کردار کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور بیوروکریسی کو ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت قرار دیتے ہیں ۔غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں ،کو آپریٹو سوسائٹیوں کے افراد سےعوام کی اربوں روپے کی لوٹی گئی رقوم برآمد کیں۔ موجودہ قیات کے دور میں نیب نے متعلقہ احتساب عدالتوں میں 600کرپشن ریفرنسز دائر کئے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:عبدالقدوس بزنجو وزیراعلیٰ بننے کے خواہشمند۔ مولانا عبدالواسع سے ملاقات