مہنگائی عروج پر۔غیر اسلامی قوانین منظور کرنے کےلئے دباؤڈالا جارہا ہے۔فضل الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسمبلی سے غیر اسلامی قوانین منظور کرنے کے لئے دباؤ ڈالا جارہا ہے اور ہم اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے استعماری قوتوں کے زر خرید ایجنٹوں کے خلاف اپنی جد وجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ جو قانون دیگر حکومتیں ختم نہ کرسکی وہ موجودہ حکومت خصوصی ایجنڈے کے تحت ختم کرنے کےلئے اقدامات کررہی ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا یہ حال ہے کہ اس وقت اپنے قریبی دوست ہمسایہ ممالک کو ناراض کردیا گیا ہے، ہزاروں گھروں کے چولہے بجا دیئے گئے، ایک کروڑ نوکریاں دینے کا اعلان کرنے والوں نے لاکھوں ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کردیا گیا، مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ چکی ہے، عوام خود کشیاں کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں، پاکستانی عوام نے نااہل حکومت کو ووٹ نہیں دیا، موجودہ حکومت کو چوری کے الیکشن سے لایا گیا اور مخصوص ایجنڈے پر عمل کرایا جارہا ہے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ بیرونی ایجنڈے ہر عمل پیرا موجودہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے ملک کے غریب عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے، موجودہ حکومت کے خلاف جو کچھ ماضی میں کہا تھا آج لفظ بہ لفظ صحیح ثابت ہورہی ہیں، اسلامی تہذیب کو ختم کر کے مغربی تہذیب مسلط کرنے کے لئے فحاشی اور عریانی کو فروغ دیا جا رہا ہے، گھریلو تشدد کا بل، مدارسِ کے خلاف سازشیں اور کم عمری میں اسلام قبول کرنے پر پابندی قادیانیوں کی سرپرستی موجودہ حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔ فاٹا انضمام کے حوالے سے ہمارا موقف درست ثابت ہورہا ہے، قبائلیوں کو سبز باغ دکھا کر زبردستی انضمام کیا گیا، آج تمام قبائل اس کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں، ہم قبائلیوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ مکمل ساتھ دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔کامیڈی کنگ عمر شریف کی موت کی وجہ کیا بنی ؟ریما خان کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب نے بتا دیا