لیسکو کا مارچ سے التوا کا شکار کنکشن اکتوبر میں لگانے کا فیصلہ

Oct 03, 2021 | 20:32:PM
میٹرز لگانے کا فیصلہ
کیپشن: لیسکو میٹرز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو)نے مارچ سے التوا کا شکار کنکشن اکتوبر میں لگانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ۔

 ذرائع کے مطابق لیسکو کو رواں ماہ ایک لاکھ سنگل فیز میٹرز کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔ میٹرساز کمپنی اکتوبر میں ایک لاکھ میٹرز فراہم کردے گی، کمپنی میں میٹرز کی قلت کی وجہ سے مارچ سے اب تک صارفین کے کنکشنز التوا کا شکار ہیں۔لیسکو میں مارچ، اپریل، مئی، جون، جولائی، اگست اور ستمبر میں ڈیمانڈ نوٹس جمع ہو چکے ہیں، تاہم لاکھوں روپے کے ڈیمانڈ نوٹسز جمع ہونے کے باوجود صارفین کنکشنز سے محروم ہیں، میٹرز نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو کنکشن نہیں دیئے جا سکے، چیف انجینئر میٹریل مینجمنٹ اختر حسین کے مطابق رواں ماہ میٹرز کی ڈلیوری شروع ہو گی، صارفین کو ترجیحی بنیادوں پر کنکشن دیں گے۔ 
یہ بھی پڑھیں:عاصم اظہر نے صبا قمر کو ‘استاد جی’ کا لقب دےدیا”گانا گانے کی ویڈیو وائرل