عمرشریف کی نمازجنازہ سے متعلق اہم خبر

Oct 03, 2021 | 20:44:PM
کامیڈی کے بادشاہ، معروف اداکار، عمر شریف، نماز جنازہ
کیپشن: عمر شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کامیڈی کے بادشاہ و معروف اداکار عمرشریف کی نمازجنازہ جرمنی میں اداکی جائےگی۔ 
عمرشریف کی نمازجنازہ نیورمبرگ میں کل (پیر) کو ایک بجے ادا کی جائے گی اور میت کو کل صبح غسل دیاجائےگا۔عمرشریف کی نمازجنازہ نیورمبرگ کی مقامی ترکش مسجد میں بعد نمازظہر ادا ہو گی۔ ممکنہ طور پر میت منگل کے روز پاکستان لائی جائے گی۔
عمرشریف کی میت کومیونخ سے کراچی قطر ایئرویزسے منتقل کیاجائےگا۔ مرحوم کی اہلیہ زرین غزل میت کے ہمراہ کراچی پہنچیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: عاصم اظہر نے صبا قمر کو ‘استاد جی’ کا لقب دےدیا”گانا گانے کی ویڈیو وائرل
اطلاع کے مطابق عمر شریف کی میت کو سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے، عمرشریف کے بیٹے اور اہلیہ کراچی سے براہ راست امریکا روانہ ہوئے تھے، جو آج رات جرمنی پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق اتوارکی تعطیل کے باعث ضروری کارروائی پیر کے روز مکمل کی جائےگی، میت لانے کیلئے کمرشل پروازیا ایئر ایمبولینس کا استعمال کیاجاسکتا ہے۔
اس ضمن میں سول ایوی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ’ایئرایمبولینس سے متعلق تحریری درخواست موصول نہیں ہوئی، درخواست موصول ہوئی تو طیارے یا ایئرایمبولینس کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کامیڈی کنگ عمر شریف کی موت کی وجہ کیا بنی ؟ریما خان کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب نے بتا دیا