(مانیٹر نگ ڈیسک) برطانیہ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، نادرا کی جانب سے جاری ہونے والے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ اب برطانیہ میں قابل قبول ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنرنے تصدیق کر دی ہے کہ اب پاکستانی مسافر اپنے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے ساتھ برطانیہ کا سفر کر سکیں گے۔کرسچن ٹرنر نے بتایا کہ نادرا کی جانب سے جاری ہونے والے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ اب برطانیہ میں قابل قبول ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:بیوی سے طلاق کے دعوے۔۔ "مصیبتوں" میں گھرے عامر لیاقت نے ہانیہ کی شرمنا ک ویڈیو وا ئرل کر دی
اس سے قبل برطانیہ اپنی منظور شدہ ویکسین کی فہرست سمیت پاکستان میں لگائی جانے والی ویکسین کو قبول نہیں کرتا تھا۔کرسچن ٹرنر نے یہ بھی تسلیم کیا کہ پاکستان کا ریڈ لسٹ میں ہونا انتہائی مایوس کن تھا کیونکہ اس نے دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان رابطے کو روک دیا تھا جس کی وجہ سے ہر کسی کو نقصان اٹھانا پڑا۔البتہ چینی ویکسین لگوانے والوں کو تاحال اجا زت نہیں دی گئی۔برطانیہ ریڈ لسٹ میں شا مل نہ کئے گئے ان مما لک کے مسافروں کو اجا زت دے گا جنہوں نے ایسٹرا زینیکا،جونسنز اینڈ جونسنز،موڈرنا یا فائزرویکسین لگوائی ہو۔
یا د رہے کہ گزشتہ دنوں برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے نکال دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:2021 کا ’میڈیسن‘ نوبل انعام کورونا ویکسین بنانے والوں کو ملنے کا امکان