(24نیوز) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے جنوبی پنجاب کے دورہ کے دوران کئی سیاسی شخصیات نے ملاقات کر کے مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق راجن پور سے تعلق رکھنے والے سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی نے حمزہ شہباز سے ملاقات کر کے نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کااعلان کیا ۔ملتان میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر تین مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہونے والے اسحاق بچا نے بھی ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ مظفر گڑھ کے حلقہ پی پی 271 سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر اور سرکردہ رہنما اختر علی گوپانگ نے مسلم لیگ (ن)کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن)میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ ملتان سے بریگیڈئیر (ر) قیصر مہے نے بھی ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن)میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا ۔نئے شامل ہونے والوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے اور فخر ہے کہ اس کا حصہ بن رہے ہیں۔ مسلم لیگ ( ن)نے اپنے دور حکومت میں جو جنوبی پنجاب کی مثالی خدمت کی اس قافلے کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔ حمزہ شہباز نے نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ نامور سیاستدانوں کی شمولیت سے مسلم لیگ(ن) مزید مضبوط ہوگی۔ مسلم لیگ(ن) آج بھی جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی جماعت ہے ۔ مسلم لیگ(ن) کے دور میں جنوبی پنجاب کی عوام کے دکھوںکا مداواکیا گیا اور بے پناہ ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ،انشا اللہ دوبارہ حکومت بنا کرترقی کا سفر وہیں سے شروع کریں گے جہاں سے یہ سلسلہ منقطع ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:لینڈ سلائیڈنگ، شاہراہ قراقرم 5 مقامات پر بند