پنڈورا پیپرز نے دنیا بھر میں ہنگامہ کھڑا کردیا،شوکت ترین، علیم خان سمیت 700 سے زائد پاکستانی شامل

Oct 03, 2021 | 21:53:PM

(24 نیوز)آئی سی آئی جے نے پنڈورا پیپرز جاری کردیئے ، پنڈورا پیپرز میں 700 سے زائد پاکستانیوں کے نام سامنے آئے ہیں ، پنڈورا پیپرز میں شوکت ترین، خسرو بختیار کے اہل خانہ، سابق معاون خصوصی وقار مسعود کے بیٹے، علیم خان، سینیٹر فیصل واوڈا کی آف شور کمپنی سامنے آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پانامہ کے بعد ایک اور عالمی ہنگامہ برپا ہوگیا،آئی سی آئی جے نے پنڈورا پیپرز جاری کردیئے ،پنڈوراپیپرز میں پاناما پیپرز سے بھی بڑے انکشافات سامنے آئے ہیں ، پنڈورا پیپرز میں 700 سے زائد پاکستانیوں کے نام سامنے آئے ہیں ،پنڈورالیکس میں 600 سے زائد صحافیوں نے تحقیقات کیں ،پنڈورا پیپرز میں117 سے زائد ممالک میں مالی کرپشن سے متعلق دستاویزات ہیں،ایک کروڑ17 لاکھ سے زائد دستاویزات میں مالی کرپشن کے شواہدموجود ہیں۔
پنڈورا پیپرز میں وزیر خزانہ شوکت ترین کی بھی 4آف شور کمپنیاں نکل آئیں ،پنڈورا پیپرز میں وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی وقار مسعود کے بیٹے کا نام بھی شامل ہے ،سینیٹر فیصل واوڈا کا نام بھی سامنے آیا ہے،پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی بھی آف شور کمپنی نکل آئی ،وزیر صنعت خسرو بختیار کے اہل خانہ کے نام بھی آف شور کمپنی نکلی جبکہ ایگزیکٹ کمپنی کے مالک شعیب شیخ کے نام بھی آف شور کمپنی نکل آئی ہے ۔
پنڈورا پیپرز میں کچھ ریٹائرڈ فوجی افسران ، کچھ بینکاروں کی آف شور کمپنیاں بھی سامنے آئیں ، اس کے علاوہ کچھ کاروباری شخصیات، کچھ میڈیا مالکان کی آف شور کمپنیاں بھی سامنے آئیں ۔

پنڈورا پیپرز میں اسحاق ڈار کے بیٹے کا نام بھی شامل،علی جہانگیر صدیقی، عدنان آفریدی بھی پنڈوراپیپرزشامل،معروف کاروباری شخصیت عارف نقوی کا نام بھی شامل ہیں،شرجیل میمن کی بھی آف شور کمپنی نکل آئی ۔

پنڈورا پیپرزکے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ راجانادر پرویز کے نام بھی آف شور کمپنی رجسٹرہے،انٹرنیشنل فنانس اینڈ ایکوپمنٹ لمیٹڈلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نادر پرویزکی آف شورکمپنی ہے،لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نادرپرویزکی کمپنی بھارت ،تھائی لینڈ،روس اورچین میں کاروبارکرتی رہی۔لیفٹیننٹ جنرل(ر)نادر پرویز نے 2003 میں کمپنی کے شیئرز ٹرسٹ میں منتقل کئے۔
میجرجنرل ریٹائرڈ نصرت نعیم کے نام پربھی آف شور کمپنی رجسٹرڈہے،میجرجنرل ریٹائرڈ نصرت نعیم کی آف شورکمپنی کا نام افغان آئل اینڈ گیس کمپنی ہے،نصرت نعیم کیخلا ف اسلام آبادپولیس نے12لاکھ ڈالرکی سٹیل ملزکی خریداری کا فراڈ کا کیس بھی دائرکیا تھا۔
سابق ائیر چیف عباس خٹک کے بچوں عمر اور احد خٹک کے نام بھی آف شور کمپنیاں نکل آئیں،دونوں بھائیوں نے 2010 میں بی وی آئی کمپنی میں رقم انویسٹ کی۔

جنرل (ر)شفاعت اللہ شاہ کی بیوی کے نام پر لندن کا اپارٹمنٹ نکلا،2007 میں جنرل (ر)شفاعت اللہ کی بیوی نے 12 لاکھ ڈالر کا اپارٹمنٹ خریدا،پنڈوراپیپرزکے مطابق آف شور کمپنی اکبر آف کی ملکیت ہے،اکبر آصف بھارتی فلمی ہدایت کار آصف کے بیٹے ہیں،اکبرآصف نے لندن میں سابق صدر پرویز مشرف سے ڈورچیسٹرہوٹل میں ملاقات کی۔

مزید تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں

مزیدخبریں