(24نیوز)پنڈورا پیپر میں پاکستان کی اہم شخصیات کے ساتھ ساتھ کئی غیر ملکی شخصیات کے نام بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یوکرین ،کینیا، اور ایکواڈور کے حکمرانوں ،اردن کےبادشاہ عبداللہ اورقطر کےحکمرانوں کے نام پر بھی آف شور کمپنیاں نکل آئیں جبکہ چیک ری پبلک اورلبنان کےوزرائےاعظم آف شورکمپنیوں کےمالک ٹھہرے،سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کےنام بھی آف شورکمپنی ،کچھ کاروباری شخصیات اور بینکاروں کے نام پر بھی آف شور کمپنیاں نکل آئیں ، روس اور آذربائیجان کےصدور، برطانوی ہاؤس آف کامن کے لیڈر جیکب ریز موگ کا نام بھی پنڈورا پیپرز میں شامل ہے۔
دبئی کے حکمران محمد بن راشد المکتوم ، آذربائیجانی صدر کے بچے، سابق بحرینی وزیر اعظم شیخ خلیفہ بن سلمان کے نام پر بھی آف شور کمپنیاں نکلیں جبکہ پانامہ کے تین سابق صدور کے نام بھی پنڈورا پیپرز میں سامنے آگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پنڈورا پیپرز نے دنیا بھر میں ہنگامہ کھڑا کردیا،شوکت ترین، علیم خان سمیت 700 سے زائد پاکستانی شامل