کار سوار دوشیزہ سے نازیبا حرکات کرنیوالے ایس ایچ او  سمیت 5 اہلکار وں کو ایسی سزا مل گئی جس کا تصور بھی نہ کیا ہوگا

Oct 03, 2021 | 22:07:PM

 (مانیٹر نگ ڈیسک) کار سوار لڑکےاور لڑکی کو تلاشی کے بہانے تھانے لے جا کر بدسلوکی اور لڑکی سے نازیبا حرکات کرنےپر ایس ایچ او اور تفتیشی سب انسپکٹر سمیت 5 اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سی پی او عابد خان کا کہنا ہے کہ 8 ستمبر کو کینال روڈ پر کار سوار لڑکا اور لڑکی کو روک کر ان سے بدسلوکی کرنے کے الزام میں تھانہ منصور آباد میں مقدمہ درج کر کے انکوائری کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:بیوی سے طلاق کے دعوے۔۔ "مصیبتوں" میں گھرے عامر لیاقت نے ہانیہ کی شرمنا ک ویڈیو وا ئرل کر دی

انکوائری رپورٹ کے مطابق تین پولیس اہلکاروں نے کار سوار کزن لڑکا اور لڑکی کو تلاشی کے بہانے 2 گھنٹے تک روکا اور لڑکی سے نازیبا حرکات کیں اور نقدی بھی چھین لی تھی۔قصور وار پائے جانے پر تھانہ منصور آباد کے ایس ایچ او اشفاق باجوہ، کانسٹیبلوں منان، آصف اور علی رضا کو جب کہ ملزمان کو جیل نہ بھیجنے پر تفتیشی افسر کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے۔

سی پی او کے مطابق ان کے علاوہ انچارج انویسٹی گیشن اور اے ایس آئی کی عہدوں سے تنزلی اور محرر حمید سمیت ایک اور اے ایس آئی کی تنخواہ میں دو درجے تنزلی کی گئی ہے ۔ 

یہ بھی پڑھیں:کورونا پر جون 2020 تک حکومتی اخراجات کی آڈٹ رپورٹ جاری

مزیدخبریں