دنیا میں سب سے سستا پیٹرول: یو اے ای حکومت کا بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی کے بعد امارات دنیا میں سب سے سستا پٹرول دینے والا واحد ملک بن گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اکتوبر کے مہینے کے لیے خوردہ ایندھن کی قیمتوں میں 38 فلس فی لیٹر کی کمی کی ہے یہ مسلسل تیسرا مہینہ ہے جب متحدہ عرب امارات نے خوردہ ایندھن کی قیمتوں میں کمی کی۔
حکام کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں 62 فلس فی لیٹر کی کمی کی گئی، جس کے بعد یکم اکتوبر سے سپر نائنٹی ایٹ پیٹرول کی قیمت ستمبر میں 3.41 درہم کے مقابلے میں 3.03 فی لیٹر ہوگی۔
اسپیشل نائنٹی فائیو پیٹرول کی قیمت ستمبر میں 3.30 درہم کے مقابلے 2.92 فی لیٹر ہوگی، اسی طرح ای پلس 91 پیٹرول کی قیمت 2.85 فی لیٹر ہوگی، پچھلے مہینے درہم 3.22 فی لیٹر کے مقابلے میں جبکہ ڈیزل کی قیمت ستمبر میں درہم 3.87 کے مقابلے میں 3.76 فی لیٹر ہوگی۔
اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پیٹرول کی عالمی قیمت اوسطاً 1.27 ڈالر فی لیٹر ہے جو کہ متحدہ عرب امارات میں ایندھن کی قیمتوں سے کہیں زیادہ ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گذشتہ تین ماہ کے دوران تیل کی تجارت میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد قوی امکان ہے کہ اوپیک پانچ اکتوبر کو ہونے والے اجلاس میں خام تیل کی پیداوار میں کمی کا اعلان کرے گا۔