آرمی چیف کا دورہ امریکا، اہم ملاقاتوں کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دورہ امریکا کے دوران بائیڈن انتظامیہ کے سینئر حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق آج اور کل آرمی چیف کی واشنگٹن میں اہم ملاقاتوں کا امکان ہے جب کہ بدھ کو وہ تھنک ٹینکس سے ملاقاتیں کریں گے۔ دورے کے دوران آرمی چیف کی امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن، امریکا کی نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹر ایوریل ہینز اور سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز سے ملاقاتوں کا امکان ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کی امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔
ضرور پڑھیں : نیا ڈرامہ آگیا سائفر گم ہوگیا:عمران خان
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک ہفتے کے دورے پر امریکا میں ہیں جہاں گزشتہ روز آرمی چیف نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے ملٹری ایڈوائزر سے ملاقات کی اور پاکستان میں سیلاب سے پیدا صورت حال اور علاقائی سلامتی کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
یاد رہے کہ جنرل قمر باجوہ نے آخری بار 2019 میں امریکا کا دورہ کیا تھا۔