فیس بک بالآخر پاکستان میں دفتر کھولے گا؟

Oct 03, 2022 | 12:18:PM
فائل فوٹو
کیپشن: فیس بک بالآخر پاکستان میں دفتر کھولے گا؟
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )وفاقی وزیر امین الحق نے  کہا ہے کہ  پاکستان میں فیس بک کے ساڑھے 4 کروڑ سے زائد صارفین ہیں۔

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے رومانیہ میں فیس بک کے اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں فیس بک رابطہ آفس کھولنے اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امین الحق نے فیس بک حکام کو بتایا کہ پاکستان میں فیس بک صارفین کی تعداد ساڑھے 4 کروڑ سے زائد ہے، چند سالوں میں یہ تعداد دگنی ہوجائے گی۔ وفاقی وزیر آئی ٹی نے فیس بک حکام پر زور دیا کہ ضروری ہے کہ فیس بک پاکستان میں اپنا دفتر قائم کرے۔

فیس بک کی مالک کمپنی میٹاورس کمپنی نے پاکستان میں کنیکٹیوٹی اور انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ فیس بک وفد نے یقین دہانی کرائی کہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔