(24 نیوز ) گزشتہ ہفتے سے شروع ہونے والا امریکی ڈالر کے زوال اور پاکستانی روپے کے عروج کا سفر اس ہفتے بھی جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 50 پیسے سستا ہو گیا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 228 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار روپے کی قدر کو مستحکم رکھنے کے ماہر سمجھے جاتے ہیں جسکی وجہ سے مارکیٹ میں ڈالر کے طلب گاروں کی ڈیمانڈ بھی رک گئی ہے جبکہ بینکوں کی سخت مانیٹرنگ اور غیرقانونی منی چینجرز کے خلاف کریک ڈاؤن بھی روپیہ کے استحکام کا باعث بن رہا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 230 روپے کی سطح پر ہی برقرار رہا،اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے سستاہوکر 226 روپے کا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 2 روپے اضافے سے 259 روپے پر پہنچ گیا،اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 30 پیسے اضافے سے 63.50 روپے کا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 40 پیسے کمی کے بعد 61 روپے کا ہوگیا۔