(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اداروں کے خلاف عمران خان کی مہم کی شدید الفاظ میں مذمت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے دیا
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے چور اب اداروں کو بدنام کر کے اپنے جرم کی سزا سے بچنا چاہتے ہیں، عوام کے بعد سازشی اب اداروں میں انتشار پھیلانے کی سازش کر رہا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سفارتی سائیفر میں ردوبدل کر کے قومی سلامتی سے کھیلا گیا، قانون کا سامنا تو کرنا ہوگا، قانون سب کے لئے برابر ہے، مقبول ہونے کا مطلب قانون سے بالا تر ہونا کیسے ہوگیا؟۔