فلم ’جاوید اقبال‘ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )پاکستانی فلم ’جاوید اقبال‘ کو امریکا میں منعقدہ ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں پریمیئر کے لئے منتخب کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملکی سطح پر سینسر اور بین الاقوامی سطح پر پزیرائی حاصل کرنے والی فلم’جاوید اقبال، دی اَن ٹولڈ اسٹوری آف اے سیریل کلر‘ یوکے فلم فیسٹیول کے بعد اب ڈی سی فلم فیسٹیول میں بھی پریمیئر میں پیش کی جائے گی۔
ڈائریکٹر ابوعلیحہ نے ٹویٹر پر اعلان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جاوید اقبال نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا اور واشنگٹن میں ہونے والے ڈی سی ساوتھ ایشین فلم فیسٹیول کے لئے منتخب ہوگئی۔
جاوید اقبال نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔ واشنگٹن میں ہونے والے ڈی سی ساوتھ ایشین فلم فیسٹیول کے لئے منتخب ہوگئی۔ pic.twitter.com/mfEZ0fMDQ7
— Abu Aleeha (@abualeeha) October 1, 2022
11 واں فلم فیسٹیول یکم نومبر سے واشنگٹن ڈی سی میں شروع ہوگا جو کہ 8 نومبر تک جاری رہے گا۔
خیال رہے کہ قاتل جاوید اقبال نے 1998 اور 1999 میں تقریباً 100 بچوں کو جنسی طور پر ہراساں کرکے ناصرف قتل کیا بلکہ اس نے اپنے خلاف ثبوتوں کو مٹانے کے لیے ان بچوں کی لاشیں تیزاب میں ڈال کر تلف کردی تھیں۔