(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو سہولت دیتے ہوئے 3 ماہ تک سعودی عرب میں قیام کرنے کی اجازت دے دی۔
سعودی وزیر حج نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پہلے عمرہ ویزے کا دورانیہ ایک ماہ ہوتا تھا، اب دنیا کے کسی بھی ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کو تین ماہ تک مملکت میں قیام کی سہولت دے دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نسک (Nusuk) پلیٹ فارم کے ذریعے آن لائن عمرہ ویزوں کا اجرا آسان بنادیا گیا ہے۔