(24 نیوز) وفاقی حکومت نے شہباز گل کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
ریاست کی جانب سے درخواست اسلام آباد سٹی مجسٹریٹ نے دائر کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، شہباز گل پر ریاست سے غداری کا الزام ہے، سپریم کورٹ شہباز گل کی ضمانت کے ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔