سارہ انعام قتل کیس: ملزم شاہنوازکے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سارہ انعام کے قتل کے مرکزی ملزم اور صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر کا 3 روز کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
مرکزی ملزم شاہ نواز کو سول جج عامر عزیر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقتولہ کا پاسپورٹ ری کور کرنا ہے، جو اہم چیز ہے، مقتولہ کی ٹریول ہسٹری کے بارے میں پاسپورٹ سے ہی معلوم ہوگا۔
مدعی کے وکیل نے عدالت کے روبرو بتایا کہ شاہنواز کے گھر میں سارہ انعام کا قتل ہوا، اگر 14 دنوں میں بھی مقتولہ کا پاسپورٹ ری کور نہ ہوا تو ملزم بچ جائے گا۔
جج نے ریمارکس دیے کہ تفتیش کی وجہ سے کیس خراب نہیں ہونا چاہیئے۔
یہ بھی پڑھیے: سارہ قتل کیس میں اہم پیش رفت ،قاتل کے خلاف ایک اور مقدمہ درج
اسلام آباد پولیس نے ملزم شاہ نواز کے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی۔
عدالت نے ملزم شاہ نواز کا 3 روزہ مزید جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اسے پولیس کی تحویل میں دے دیا۔
بعدازاں عدالت نے شاہنواز امیرکی والدہ کی عبوری ضمانت میں 7 اکتوبر تک توسیع دے دی اور ملزم کا مزید 3 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
عدالت نے مقتولہ کی فیملی کے وکیل کی استدعا پر سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔