حکومت نے ٹرانسپورٹرز کو آخری وارننگ دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ٹرانسپورٹرز نے کرایہ کم کرنے سے انکار کردیا ہے جس پر حکومت نےٹرانسپورٹرز کو کرایہ کم کرنے یا سخت کارروائی کا سامنا کرنے کی تنبیہ کی ہے۔
ٹرانسپورٹرز نے پچھلے کچھ مہینوں میں ایندھن کی قیمتوں میں ہنگامہ خیز اضافے کی وجہ سے کرایوں میں کمی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ٹرانسپورٹرز کا موقف تھا کہ حکومت نے ایندھن کی قیمتوں میں 100روپے سے زائد اضافہ کیا لیکن ان میں صرف 12.63 روپے کی کمی کی، جس پر کرایوں میں کمی کرنے کا مطالبہ غیر منصفانہ ہے۔
اسی کے چلتے ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (DRTA) نے کرایہ کم کرنے کے لیے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ میٹنگ بلائی ہے۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن کا کہنا تھا کہ جو ٹرانسپورٹرز کرایہ کم نہیں کریں گے ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ٹیکسیوں، رکشوں اور دیگر گاڑیوں نے بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے کرایوں میں 100 فیصد سے زیادہ اضافہ کر دیا ہے۔ حکومت کو مہنگائی میں حالیہ اضافے اور اس پر قابو پانے میں ناکامی پر عوام کے غصے کا سامنا ہے۔