کرینہ کپور خان کو گارڈز کے بغیر نکلنا مشکل میں پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) بھارتی معروف اداکارہ کرینہ کپور اکثر و بیشتر اپنی مصروفیت کی وجہ سے اندرون و بیرون ملک سفر کرتی رہتی ہیں ان کے ساتھ ان کے گارڈز بھی ساتھ ہوتے ہیں لیکن اس مرتبہ وہ اپنے گارڈز کے بغیر سفر کو نکلی تھی کہ ان کے مداح ان کو کو بغیر گارڈز کے دیکھ کر سیلفی لینے کے خواہشمند بیبو پر ٹوٹ پڑے۔
آج صبح کرینہ کپور بھارت سے لندن کی فلائٹ کے لیے ایئر پورٹ پہنچیں، اس دوران کرینہ کپور اپنے چھوٹ بیٹے جہانگیر علی خان اور اُس کی آیا کے ساتھ تھیں۔
View this post on Instagram
ایئر پورٹ پر کرینہ کپور کو گارڈز کے بغیر دیکھ کر مداحوں نےان پر حملہ کر دیا اور بغیر اجازت سیلفی لینے لگے۔
View this post on Instagram
اس دوران مداحوں کے اچانک بے حد قریب آ جانے پر کرینہ کپور کافی گھبرائی ہوئی نظر آئیں۔
بعد ازاں انہوں نے مداحوں پر غصہ کرنے یا وہاں سے جلدی بھاگنے کے بجائے خود کے خوف پر قابو پاتے ہوئے سب کے ساتھ سیلفیز بنوائیں اور ایئر پورٹ کے اندر داخل ہو گئیں۔