میرے خلاف ایک ہی ایف آئی آر رہ گئی ، وہ چائے میں روٹی ڈال کر کھانے کی ہے: عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) عمران خان نے کہا ہے کہ میرے خلاف ایک ہی ایف آئی آر رہ گئی ہے اور وہ چائے میں روٹی ڈال کر کھانے کی ہے۔
"عدالت نے بڑے زبردست فیصلے کیے ہیں۔ لانگ مارچ کی کال آنے والی ہے"۔ عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو pic.twitter.com/Gd9RU1PTwd
— PTI (@PTIofficial) October 3, 2022
سابق وزیراعظم عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے بڑے زبردست فیصلے کئے ہیں، لوگ سسٹم سے مایوس ہو چکے ہیں، ملک میں ایک چیز واضح ہو گئی ہے کہ طاقتور کیلئے الگ قانون اور دوسرے کیلئے الگ قانون، میرے خلاف ایک ہی ایف آئی آر رہ گیا ہے اور وہ چائے میں روٹی ڈال کر کھانے کی ہے۔
جس طرح ہر سیاست دان اچھا اور برا نہیں ہوتا اسی طرح ہر صحافی بھی اچھا اور برا نہیں ہوتا۔عدالتوں کے فیصلے بھی اسی طرح ہوتے ہیں۔ عمران خان pic.twitter.com/IvaUV06k20
— Adeel Sarfraz (@AhmedASarfraz) October 3, 2022
عمران خان کا کہنا تھا کہ جب مذاکرات کرتے ہیں تو بات چیت کیلیے دروازے کھلے رہتے ہیں، بندوق کے زور پر تو بات چیت نہیں ہوتی، قومی اسمبلی میں نہیں بیٹھیں گے، ہفتہ سے ملک بھر میں متاثرین سیلاب کی امداد کیلئے چیک تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع ہوگا۔