عمران خان کو معافی ملنے پر مریم نواز کا ردعمل آگیا

Oct 03, 2022 | 15:23:PM

(ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن کی  نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کیس خارج ہو گیا کہنے   کی بجائے یہ کہنا زیادہ مناسب ہے کہ فتنہ کو معافی ملی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ توہین تو ہوئی ہے اور پوری دنیا کے سامنے ہوئی ہے، سو کیس خارج ہو گیا کہنے کی بجائے یہ کہنا زیادہ مناسب ہے کہ فتنہ کو معافی ملی ہے۔ درگزر ہوا ہے۔

مزیدخبریں