"سر منڈواتے ہی اولےپڑ گئے "عمران خان اور شیخ رشید کو نوٹسز جاری

Oct 03, 2022 | 16:42:PM

(24 نیوز) پارلیمنٹ کی استحقاق کمیٹی نے پارلیمنٹ لاجز پر پولیس حملے کے معاملے پر سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں.

چیرمین استحقاق کمیٹی رانا قاسم نون نے سابق ایس ایس پی سیکیورٹی خرم رشید کو بھی بلا لیا .عمران خان اور شیخ رشید کو بھی سمن جاری

واضح رہے کہ واں سال مارچ میں پارلیمنٹ لاجز میں جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں کی موجودگی پر اسلام آباد پولیس نے آپریشن کرکے متعدد گرفتاریاں کیں تھیں اور ارکان پارلیمنٹ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔جے یو آئی کا کہنا تھاکہ اسلام آباد پولیس نےسابق وزیراعظم اور وزیرداخلہ کی ہدایت پرپارلیمنٹ لاجزپرریڈ کیا۔

مزیدخبریں