ٹویٹر پر فواد چودھری اور مریم نواز آمنے سامنے

Oct 03, 2022 | 15:43:PM

(ویب ڈیسک ) عمران خان کو عدالت سے ریلیف ملنے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹویٹ کی جس کے بعد پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے مریم نواز کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر غلط مقدمہ تھا اصل مقدمہ چوری کا آپ لوگوں پر ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ توہین تو ہوئی ہے اور پوری دنیا کے سامنے ہوئی ہے، سو کیس خارج ہو گیا کہنے کی بجائے یہ کہنا زیادہ مناسب ہے کہ فتنہ کو معافی ملی ہے، جس پر فواد شوہدری نے جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اصل مقدمہ آپ لوگوں کا ہے اور  اصل فساد یہ ہے کہ پاکستان کے عوام کے پیسے باپ کے پیسے سمجھ کر معاف ہو رہے ہیں ۔

مزیدخبریں