(24 نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا۔ اس دوران سیکیورٹی کی صورت حال کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے اسٹیڈیم کے آس پاس دکانیں اور ہوٹلز بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔
لیکن سیریز ختم ہونے کے بعد بھی اس پابندی کو برقرار رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے کاروباری برادری شدید اجطراب کا شکار ہے۔
اس حوالے سے سیکیورٹی اداروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ فیصلہ جونئیر کرکٹ لیگ کےمیچز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ تاکہ غیرملکی اور پاکستانی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے کسی بھی غیرمعمولی صورت حال سے بچا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیے: قومی کرکٹ ٹیم سہ ملکی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ روانہ
دوسری جانب اسٹیڈیم کی اطراف میں کام کرنے والے کاروباری حضرات اور ملازمین کاروبار کی بندش کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہیں۔
یاد رہے کہ جونئیر کرکٹ لیگ میں 15 کےقریب غیر ملکی کھلاڑی بھی شرکت کر رہے ہیں۔