کراچی کے بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر کھٹائی میں پڑنےکا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )سندھ پولیس نے اہلکاروں کی کمی کا رونا ڈال دیا اور کہا کہ بلدیاتی انتخابات کےکیلئے ،سندھ پولیس کی نفری کی کمی کاسامناہے۔کراچی کےبلدیاتی الیکشن کیلئےپولیس فورس دستیاب نہیں ہے۔محکمہ داخلہ کو تحریری طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔
سندھ پولیس نے3 ماہ کےلیےبلدیاتی الیکشن موخرکرنےکی درخواست کردی ہے۔پولیس افسران اور اہلکارلاءاینڈآڈربرقراررکھنےمیں مصروف ہیں ۔محکمہ داخلہ نے سندھ پولیس کی رپورٹ وزیراعلی سندھ کوارسال کردی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کےلیےاضافی اہلکاردیگراضلاع سےآنےتھے تاہم سیلاب سے متاثرہ اضلاع سے پولیس اہلکار اب نہیں آسکتے۔
پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ مختلف یونٹس کے جوان بھی دیہی علاقوں میں تعینات ہیں۔بلدیاتی الیکشن کےلیے 39ہزار پولیس اہلکار درکار ہیں ۔بلدیاتی الیکشن کیلئے درکار تعداد میں 16 ہزار سے زائد اہلکاروں کی کمی ہے۔12ہزار465اہلکارموجود،10ہزاردیگریونٹس کےہیں۔پولیس اہلکارسیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف کےکاموں میں مصروف ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی اور حیدرآباد کے 16 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پہلی بار 27 جولائی جبکہ دوسری بار 28 اگست کو پولنگ کا اعلان کیا گیا تھا تاہم بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث پولنگ ملتوی کردی گئی تھی۔سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ممکنہ بارشوں اور خراب موسم کے باعث 20 جولائی کو ملتوی کردیا گیا تھا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی کے تمام 7 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 23 اکتوبر کو پولنگ کا اعلان کیا ہوا ہے۔