عمران خان سے متعلق فیصلہ، ریحام خان کابھی ردعمل آ گیا

Oct 03, 2022 | 17:10:PM
 عمران خان سے متعلق فیصلہ، ریحام خان کابھی ردعمل آ گیا
کیپشن: ریحام خان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عمران خان کی توہینِ عدالت کی کارروائی ختم ہونے پر ان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ٹویٹ میں اپنا ردِ عمل دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی توہینِ عدالت کی کارروائی ختم ہونے پر عمران خان سے متعلق آنے والے فیصلے پر ردِ عمل دیتے ہوئے انکی  سابقہ اہلیہ ریحام خان نے طنزیہ ٹویٹ کیا اور لکھا کہ قوم یوتھ کے ’ڈٹ کے کھڑا ہے اب کپتان‘ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیان حلفی بھی جمع کروا دی ہے کہ اب وہ اچھے بچے بنیں گے اور ججز یا عدلیہ کے خلاف کبھی توہین آمیز زبان استعمال نہیں کریں گے۔