(ویب ڈیسک) عمران خان کی توہینِ عدالت کی کارروائی ختم ہونے پر ان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ٹویٹ میں اپنا ردِ عمل دیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی توہینِ عدالت کی کارروائی ختم ہونے پر عمران خان سے متعلق آنے والے فیصلے پر ردِ عمل دیتے ہوئے انکی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے طنزیہ ٹویٹ کیا اور لکھا کہ قوم یوتھ کے ’ڈٹ کے کھڑا ہے اب کپتان‘ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیان حلفی بھی جمع کروا دی ہے کہ اب وہ اچھے بچے بنیں گے اور ججز یا عدلیہ کے خلاف کبھی توہین آمیز زبان استعمال نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے خاتون جج زیبا چوہدری کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنے پر عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی تھی۔