عمران خان جب لانگ مارچ کی کال دیں گے تو نکلیں گے، وزیر داخلہ پنجاب

Oct 03, 2022 | 17:15:PM
عمران خان جب لانگ مارچ کی کال دیں گے تو نکلیں گے، وزیر داخلہ پنجاب
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( ویب ڈیسک ) وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو پارٹی طے کر چکی ہے کہ سب سڑکوں پر ہوں گے ، عمران خان جب لانگ مارچ کی کال دیں گے تو نکلیں گے،عمران خان جلد وزیراعظم پاکستان نظر آرہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق   وزیر داخلہ پنجاب نے کہا کہ  25مئی کے واقعات سے متعلق تحقیقات ہو رہی ہیں ،تحقیقات کے بعد ملوث افراد کے خلاف چالان پیش کیا جائے گا،  گوجرانولہ میں واقعہ پیش آیا جہاں  ایک نوجوان کو گرفتار کرکے  تشدد کیا گیا،  سی سی پی او گوجرانولہ جواب دیں گے کہ دو  لوگوں کو کیوں گرفتار کیا گیا،  وزیر اعلیٰ سےبات ہو چکی اگر ایسا ہوا تو سی سی پی او اور ایس ایچ او کو عہدوں سے ہٹا دیا جائے گا۔