(24 نیوز)سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کردی۔
سندھ حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کوخط میں کہا گیاہے کہ کراچی میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرد یئے جائیں کیونکہ موجودہ حالات میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں۔
سندھ حکومت کا کہناہے کہ 3 ماہ کیلئے بلدیاتی الیکشن ملتوی کردیئے جائیں ،پولیس نفری بلدیاتی الیکشن میں سکیورٹی کیلئے دستیاب نہیں ۔
یاد رہے کہ کراچی ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ 23 اکتوبر کو شیڈول ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا سیلاب متاثرین کیلئے بنائے گئے ڈیش بورڈ کا افتتاح کرنے سے انکار