چودھری شجاعت حسین سے برطانوی ہائی کمیشن کی آفس ہیڈکی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ ق کے سربراہ اورسابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے آفس ہیڈ برائے برطانوی ہائی کمیشن لاہور کلارا سٹرینڈوج نے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے، موجودہ ملکی و عالمی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو ہوئی، اس موقع پرشافع حسین اور سالک حسین بھی موجود تھے ، جاوید اختر چٹھہ، رانا خالد، مسلم لیگ ناروے کے صدر محمد رزاق اور برطانوی ہائی کمیشن لاہور کے پولیٹیکل ایڈوائزر طلال رضا بھی ملاقات میں شریک تھے ۔
مسلم لیگی رہنماو¿ں نے کلارا سٹرینڈوج سے برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر اظہار تعزیت بھی کیا،چودھری شجاعت حسین نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں برطانوی امداد پر اظہار تشکر کیا۔مسلم لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہاکہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین گہرے دوستانہ تعلقات ہیں جو دن بدن مضبوط ہو رہے ہیں،اس کا ثبوت حالیہ دنوں میں برطانوی کرکٹ ٹیم کا پاکستان کا دورہ ہے۔
چودھری شجاعت حسین کا مزید کہناتھا کہ اس سے دوسرے ممالک کی ٹیموں کی پاکستان آمد کی راہ بھی ہموار ہو گی۔
کلارا سٹرینڈوج نے کہاکہ پاکستان اس وقت سیلابی صورتحال سے دوچار ہے،برطانیہ کی حکومت اور عوام دونوں کی طرف سے امداد بھیجی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا سیلاب متاثرین کیلئے بنائے گئے ڈیش بورڈ کا افتتاح کرنے سے انکار