خنثہ افراد کے بحالی حقوق سے متعلق بل ایوان میں پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)خنثہ افراد کے تحفظ ،ریلیف اور بحالی حقوق سے متعلق بل ایوان میں پیش کر دیاگیا،سینیٹر مشتاق احمد کی جانب سے بل ایوان میں پیش کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اہم اجلاس ہوا،جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمدنے کہاکہ خنثہ افراد ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں ان کو حقوق ملنے چاہئیں،تمام مکاتب فکر کے علما اس چیز پر متفق ہیں کہ ٹرانس جینڈر بل خلاف شریعہ ہے۔
سینیٹر مشتاق احمد نے کہاکہ ایوان سے درخواست ہے کہ ٹرانس جینڈر بل کو کالعدم کیا جائے،ٹرانس جینڈرزبل کی جگہ خنثہ حقوق بل ایوان منظور کرے۔
چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے بل انسانی حقوق کمیٹی کے سپرد کردیااورتمام اراکین کو ٹرانس جینڈر ایکٹ میں ترامیم کمیٹی میں جمع کرانے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط