چین پاکستان سے گدھے اور کتے درآمد کرنےکا خواہاں

Oct 03, 2022 | 22:31:PM
وزارت تجارت، حکام، چین، گدھے، کتے، درآمد کرنے کا خواہاں
کیپشن: گدھا اور کتا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزارت تجارت کے حکام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کو بریفنگ میں بتایا کہ چین پاکستان سے گدھے اور کتے درآمد کرنے کا خواہاں ہے۔
 سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کو بریفنگ دیتے ہوئے وزارت تجارت کے حکام کا کہنا تھا کہ چین گوشت برآمد کرنے کیلئے ایک بڑی مارکیٹ ہے، قائمہ کمیٹی کے رکن دنیش کمار کا کہنا تھا چین کہتا ہے پاکستان گدھے اورکتے برآمدکرے۔
سینیٹر عبدالقادر نے کہا کہ چینی سفیرکئی بار گوشت برآمد کرنے کا کہہ چکے ہیں، سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے کہا کہ افغانستان میں جانور سستے ہیں، پاکستان وہاں سے درآمد کرکے گوشت برآمدکرسکتا ہے۔ وزارت تجارت کے حکام نے بتایا کہ لمپی سکن بیماری کی وجہ سے افغانستان سے وقتی طورپر جانور درآمد کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت 200 روپے سے بھی کم پر لائیں گے، اسحاق ڈار