(24نیوز) روپے میں جان آ گئی،ڈالر کی قیمت میں مسلسل تین ہفتوں تک کمی کے بعد روپے کی قدر بحال ہو گئی۔
آج کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے ایک پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 285 روپے 75 پیسے ہو گئی،گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 286 روپے 76 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے سستاہوکر 286 روپے کا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں یورو 3 روپے سستاہوکر 303 روپے کا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 3 روپے کمی سے 351 روپے کا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 70 پیسے اضافے سے 79.50 روپے کا ہوگیا جبکہ سعودی ریال 50 پیسے کمی سے 75.70 روپے تک گرگیا۔
یہ بھی پڑھیں: طیارہ گر گیا
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 162 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 46 ہزار 789 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔